ملک کا نام نہیں ،وزیراعظم بدلیں گے،ادے ٹھاکرے

نئی دہلی: بھارت میں شیوسینا کے صدر ادے ٹھاکرے نے کہاہے کہ انڈیا کا نام نہیں وزیر اعظم بدلیں گے۔کانگریس نے جی ٹونٹی اجلاس مودی کے اگلے انتخابات میں کامیابی کا مہرہ قرار دیدیا مودی کی سمٹ میں ماحولیاتی تحفظ پر گفتگو ان کے اقدامات کے برعکس اور متصادم تھی،رامیشن،ساشی تھروالجزیرہ،بین الاقوامی تجزیہ کاروں، فرانسیسی صدر اور دیگر یورپی صدور نے بھی جی ٹونٹی اجلاس کو ناکام قرار دیدیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت نے حزب اختلاف کے اتحاد انڈیا سے خوفزدہ ہوکر ملک کا نام ہی بدل کر بھارت رکھ دیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابقادے ٹھاکرے نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نام بدلنے کے اس کھیل میں شامل نہیں ہوں گے،ہم لوک سبھا کے آئندہ انتخابات میں حکمران جماعت اور ملک کے وزیر اعظم کو بدلیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مودی حکومت اپوزیشن جماعتوں کے کامیاب اجلاس سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ادے ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی اقتدار پر قبضہ کرنے اور سیاسی پارٹیوں کو توڑنے سمیت دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کو پکڑنے کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی ۔انہوں نے واضح کیاکہ 2024کے انتخابات میں بی جے پی اقتدار میں واپس نہیں آئے گی۔منی پور کی کشیدہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے، شیو سیناکے صدر نے افسوس کا اظہار کیا کہ وہاں خواتین کو سرعام بے آبرو کیاجارہاہے لیکن مودی حکومت نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔