فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمشنرجمہوریت پر شب خون مارنے کی کوششوں میں سہولتکار ہیں، پی ٹی آئی

لاہور: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا۔

ایک بیان میں پی ٹی آئی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی ہائی کمشنر کے دورے کے مقاصد ناقابلِ فہم ہیں، دفترِخارجہ کی ان دوروں پر خاموشی بطورِ خاص باعثِ تشویش ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کمشنر آئین سے انحراف اور جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوششوں میں سہولت کار ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے الیکشن کمیشن دفتر میں ملاقات کی۔

ایک ٹویٹ میں جین میریٹ نے کہا کہ سکندر سلطان راجہ سے الیکشن کمیشن آفس میں ملاقات ہوئی جس میں ہم نے پاکستان میں قانون کے مطابق سب کی شمولیت کے ساتھ صاف و شفاف الیکشن پر اتفاق کیا ہے۔