کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں صبح کے وقت کام پر جانے والے لیدر فیکٹری کے 70 ملازمین کو لوٹ لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نور لیدر گارمنٹس فیکٹری کورنگی کے ملازمین بس میں جا رہے تھے جن سے 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان نے 65 موبائل فون لوٹ لیے اور فرار ہو گئے۔
واردات شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں المصطفیٰ اسپتال کے قریب ہوئی۔لٹنے والوں میں 8 خواتین ورکرز، 62 مرد اور بس ڈرائیور شامل ہیں۔
ملزمان پرس اور نقدی بھی لوٹ کرلے گئے، بے بس ملازمین کے پاس مددگار 15 پر اطلاع دینے کے لیے بھی کوئی موبائل فون نہیں بچا تھا۔
واردات کا نشانہ بننے والے افراد اسی بس میں تھانے پہنچے، تاہم پولیس نے شام کو آنے کا کہہ کر انہیں واپس روانہ کر دیا۔