فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹنڈوجام:پی ٹی آئی رہنما کے گیس اسٹیشن پر حیسکو کا چھاپہ

حیدرآباد : حیسکو ٹیم کا ٹنڈوجام میں پی ٹی آئی رہنماء کے سی این جی اسٹیشن پر چھاپہ، ٹرانسفارمر اتار کر تحویل میں لےلیا گیا جبکہ دو افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔ تحریک انصاف کے صوبائی رہنما خاوند بخش جہیجو پر بجلی کے بل کی مد میں لاکھوں روپے کی نادہندگی کا الزام لگایا گیا ہے۔ حیسکو کی ٹیم نے ٹنڈوجام میں خاوند بخش جہیجو کے سی این جی اسٹیشن پر چھاپہ مارا، دوران کارروائی حیسکو ٹیم نے ٹرانسفارمر اتار لیا اور دو افراد کو حراست میں لے لیا.

ایگزیکٹو انجینئر حیسکو عاقب عباس شاہ کے مطابق خاوند بخش جہیجو کے سی این جی اسٹیشن پر 15لاکھ سے زائد کے بقایا جات ہیں، ایک سال سے بجلی کا کوئی بل ادا نہیں کیا گیا۔عاقب عباس شاہ کے مطابق،سیاسی مداخلت کی وجہ سے سی این جی اسٹیشن پر کارروائی نہیں کی جارہی تھی۔ دوسری جانب خاوند بخش جہیجو نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ سی این جی اسٹیشن ان کے بیٹےکا ہے، حیسکو کی جانب سے بل میں ناانصافی کی گئی ہے، ان کا کیس حیسکو میں زیر التواء ہے۔