اسلام آباد: جمعیت علما اسلام(جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر ملکی نظام میں خوامخواہ کا بھونچال لانے کی کوشش کی ہے۔
نجی ٹی وی سے سے خصوصی گفتگو کے دوران اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے سربراہ جمعیت علما اسلام کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے، عارف علوی ایک پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں اور وہ جانبدار صدر ہیں، اگر ان کا اختیار ہے بھی تو اس کا استعمال بد نیتی پر مبنی ہے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے اوروہ صدر کے کسی حکم یا تجویز کو ماننے کا پابند نہیں ہے،قائد مسلم لیگ ( ن) کی وطن واپسی کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آرہے ہیں ہم ان کو ویلکم کریں گے۔