اسلام آباد : نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے مقابلہ حسن اور پاکستانی خواتین کی شرکت سے حکومت کی جانب سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے حکومتِ اور ریاستِ پاکستان کی نمائندگی ریاست اور حکومت کے ادارے کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا ہماری حکومت نے کسی غیرریاستی اور غیر حکومتی فرد یا ادارے کو ایسی کسی سرگرمی کیلئے نامزد کیا ہے اور نہ کوئی ایسا شخص ادارہ ریاست حکومت کی نمائندگی کر سکتا ہے۔ یا درہے مقابلہ حسن مس یونیورس میں پانچ پاکستانی دوشیزاؤں کی پاکستان کی نمائندگی کی اطلاعات پر ملک بھرمیں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔