امریکی جیل سے خطرناک قیدی فرار

نیو یارک : امریکا کی ریاست پنسلوینیا کی جیل سے خطرناک قیدی فرار ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والا قیدی ڈینیلو کیولکانٹے قتل کے جرم کی سزا کے طور پر جیل میں قید تھا اور 2 ہفتے قبل فرار کے دوران وہ پولیس کے سراغ رساں کتوں، ڈرونز، ہیلی کاپٹرز اور اسپیشل فورس کے اہلکاروں کو چکما دینے میں کامیاب ہوا۔

امریکی پولیس کے مطابق برازیلین شہری کو حال ہی میں 2021 میں اپنی خاتون دوست کو اس کے بچوں کے سامنے درجنوں بار چھرا گھونپ کر قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ برازیل میں بھی قتل کے الزام میں بھی مطلوب ہے۔

غیرملکی کا کہنا ہے کہ اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قیدی نے ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے ایک گھر سے بندوق چرائی ہے اور اسے پولیس کی جانب سے انتہائی خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق قیدی کو پکڑنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری سرچ آپریشن اور دیگر اقدامات کر رہی ہے۔