کراچی میں اسکول جاتے ہوئے 7 سالہ طالبہ مریم کی موت ہوگئی،پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا۔
مریم کے والد نے پولیس کو بتایا کہ سڑک کی دوسری طرف ملزمان کو فائرنگ کے بعد بھاگتے دیکھا گیا، وہ بیٹی کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ اچانک ان کی بیٹی گولی لگنے سے موت کے منہ میں چلی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ پولیس نے تحقیقات کیلیے 4 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو ایس پی گلبرگ کی سربراہی میں ملزمان کا سراغ لگائے گی۔
کراچی میں اندھی گولی سے جاں بحق ہونیوالی ننھی مریم کا معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد پولیس متحرک ہو گئی، پولیس نے فوری تحقیقات شروع کر دیں جس کے مطابق بفر زون میں سڑک کی دوسری جانب سے گولی مریم کو لگی جہاں ممکنہ طور پر نامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا تھا۔
پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ جائے وقوعہ کے ارد گرد سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیجز اکٹھی کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔