اسلام آباد: جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے حلف اٹھائے جانے سے قبل سپریم کورٹ میں بڑی انتظامی تبدیلی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کردی گئیں اور ایڈیشنل رجسٹرار عامر رانا کو رجسٹرار سپریم کورٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
سپریم کورٹ میں رجسٹرارکی تعیناتی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب ایڈیشنل رجسٹرارعامر رانا کو رجسٹرار سپریم کورٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔