کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال کی مبینہ گمشدگی سے متعلق دائر درخواست پردرخواست گزار سے کہا ہے کہ قانونی راستہ اختیار کرسکتے ہیں جمعرات کو سماعت کے موقع پر سید بلال شاہ عدالت میں پیش ہوئے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے بتایا کہ کچھ ایجنسی کے لوگ میری نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں عدالت نے کہا کہ درخواست گزار چاہیں تو اس حوالے سے قانونی راستہ اختیار کرسکتے ہیں عدالت نے کہا کہ لاپتہ شہری گھر واپس آگیا ہے درخواست کا مقصد پورا ہوچکا ہے عدالت نے حریم شاہ کے شوہر کی بازیابی کی درخواست نمٹادی بلال شاہ 26 اگست سے ڈیفنس تھانے کی حدود سے لاپتہ ہو گیا تھا بلال شاہ کی والدہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔