ایشیا کپ؛ بارش رکنے کے بعد پاکستان کی بیٹنگ دوبارہ جاری

کولمبو: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پانچویں میچ میں پاکستان کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے 30 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنالیے ہیں۔ اس وقت کریز پر محمد رضوان اور افتخار احمد موجود ہیں۔

بارش کے باعث میچ کو مزید کم کرکے 42 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ہے جبکہ اننگز بریک بھی آدھے گھنٹے سے کم کرکے 20 منٹ کیا گیا ہے۔ اس قبل بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ سے 45 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں 27.4 اوورز میں 130 رنز پر پاکستان کی 5 وکٹیں گر گئی تھیں جس کے بعد میچ بارش شروع ہونے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔