گیس کی قیمت میں 274 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے، فائل فوٹو
گیس کی قیمت میں 274 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے، فائل فوٹو

سندھ بھر میں گیس کی فراہمی میں کمی کا سامنا 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن کمپنی کو گیس فراہم کرنے والی دو بڑی فیلڈز سے تکنیکی وجوہات کی بناء پر 12کروڑ مکعب فیٹ گیس کی قلت کا سامنا ہے،جس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق جمعرات کی صبح سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو سخت چیلنجز کا سامنا ہے، کیونکہ ادارہ جن گیس فیلڈز سے قدرتی گیس خریدتا ہے ان میں سے دو فیلڈز سے مجموعی طور پر 120 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی میں کمی واقع ہوئی ہے،کنڑ پساکھی گیس فیلڈ بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم فراہم کر رہی ہے جبکہ نعمت بسال اپنے تکنیکی وجوہات کی وجہ سے 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم فراہم کر رہی ہے،ترجمان کے مطابق گیس کے فراہمی میں اس واضح کمی  نے ایس ایس جی سی کے سسٹم کو بری طرح متاثر کیا ہے اور  انتظامیہ گھریلو صارفین کو اولین ترجیح پر رکھتے ہوئے گیس لوڈ کو منیج کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے،کمپنی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور اس بارے میں وہ اپنے اسٹیک ہولڈرز کو مطلع رکھے گی۔