کراچی: مالی بحران کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بدستور متاثر ہے، طیاروں کی کمی کے باعث اندرون ملک جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
کراچی سے رحیم یار خان جانے والی دو طرفہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی کے 368 تاخیر کا شکار ہوئی۔
پی آئی اے کے 15طیارے گرائونڈ ہونے کی وجہ سے آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔ ادارے کو سود اور پرزہ جات کی فوری ادائیگی نہ ہونے پر 15طیارے گرائونڈ ہیں۔
قومی ایئرلائن کو اپنا فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کے لیے فنڈز کی اشد ضرورت ہے اور فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں جبکہ تنخواہیں بھی جاری نہ کی جا سکیں۔