کراچی: رینجرز نے خفیہ اطلاع پر بلدیہ ٹاؤن میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تقریباً ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی چینی برآمد کرلی۔
ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کراچی کے علاقے اسلام نگر بلدیہ ٹاؤن، حب ریور روڈ پر واقع دو مختلف گوداموں سے مجموعی طور پر چینی کی ایک لاکھ 40 ہزار بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد ہونیوالی چینی کی مالیت تقریبا ایک ارب روپے ہے جو مبینہ طورپر افغانستان بھیجی جانی تھی۔ چینی مزید کارروائی کیلیے سول انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی۔