فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ایشیا کپ، بنگلہ دیش کے 4 وکٹوں کے نقصان160رنز

کولمبو: ایشیا کپ 2023  کے سپر فور مرحلے میں  بھارت  کے خلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔

بھارت نے  بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کافیصلہ کیا تاہم بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے32اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان160 رنز بنا لیے ۔

بنگلادیش کے اوپننگ بیٹسمین لٹن داس صرف 1 رنز بناکر شردل ٹھاکر کا شکار ہوئے اس  کے بعد  تنزید حسن 13 جبکہ انعام الحق بھی صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلہ دیش کے چوتھے آئوٹ ہونے بیٹسمین مہدی حسن میراج تھے جو13رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، کپتان شکیب الحسن 80اور توحید39رنز پر کھیل رہے ہیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ فلڈ لائٹس میں بھی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔