اسلام آباد: فواد حسن فواد نے نگراں وفاقی وزیر کےعہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، اور انہیں وزارت نجکاری کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے نگراں وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، اور صدر مملکت عارف علوی نے فواد حسن سے حلف لیا۔
دوسری جانب فواد حسن فواد کو وزارت نجکاری کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔