صوبیدار قیصر رحیم کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کردی گئی

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے والی تنگی میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے صوبیدار قیصر رحیم کی نماز جنازہ گزشتہ روزکوئٹہ گیریژن میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں کور کمانڈر 12 لیفٹنٹ جنرل آصف غفور سمیت ا ور دیگر سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسدخاکی کو ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا، جہاں شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔