کراچی: شاہ لطیف محمد گوٹھ میں شادی والا گھر ماتم کدے میں تبدیل، فائرنگ کے واقعہ میں دلہن کی بہن جاں بحق دو زخمی ہو گئے ۔ مقتولہ اسما کی بہن ماہ نور کی مہندی تھی، فائرنگ کے واقعہ کے بعد دلہن ماہ نور نے کہا کہ میری بہن نے انتظام کیے تھے وہ ہی مر گئی اب خوشیوں کا کیا کرنا- اس نے کہا کہ ہمارا زمین کا مسلہ چل رہا تھا، حملہ آور شخص میری بہن کا نوکر تھا اور ہمارے دشمنوں سے مل گیا تھا۔
پولیس نے کہا ہے کہ فائرنگ سے قبل گھر میں مہندی کی تقریب تھی، نادر نامی مسلح شخص گھر میں گھسا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق ایک خاتون اور مرد زخمی ہوگئے، مرنے والی خاتون کی شناخت اسما کے نام سے کی گئی جوکہ دلہن کی بہن تھی، زخمیوں میں سی ٹی ڈی میں تعینات اے ایس آئی محبوب اور نورین زخمی ہوئی، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے، واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں-