لاہور ہائیکورٹ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام چیلنج

لاہور(اُمت نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
جوڈیشل ایکٹوزیم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے، جس میں نگراں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے کا اضافہ کردیا ہے، مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے کوئی میکنزم نہیں ہے۔
مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، استدعا کی کہ عدالت قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔