لندن(اُمت نیوز)سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پارٹی قائد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
لندن میں راجہ ریاض نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
https://x.com/pmln_org/status/1703057356182204490?s=20
راجہ ریاض کی لیگی قیادت سے ملاقات کے موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار، میاں ناصر جنجوعہ، عطاء اللہ تارڑ، ملک احمد خان، اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز بھی موجود تھے۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے بتایا کہ سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد نے قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ن لیگ نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ راجہ ریاض احمد نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔