لاہور(اُمت نیوز)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی وفد کے ہمراہ چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
چین کے قائمقام قونصل جنرل نے محسن نقوی کو لاہورائرپورٹ سے رخصت کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔ وزیراعلیٰ چین میں بزنس کمیونٹی اور صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے۔
قائمقام چینی قونصل جنرل نے کہا کہ امید ہے دورہ چین باہمی تعاون کے فروغ کیلئے اہم ہوگا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دورہ چین پنجاب کےعوام کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا موقع دے گا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین نے ہمیشہ مخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ہے اور پوری کوشش ہے کہ اس دورے کے پائیدار نتائج سامنے آئیں۔