ترکی (اُمت نیوز)ترک صدر طیب اردگان نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ترکی یورپی یونین سےعلیحدگی اختیار کر سکتا ہے۔
ترکی کے بارے میں یورپی پارلیمنٹ کی رپورٹ کے مندرجات کے بارے میں ترک صدر کا بیان سامنے آیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے 27 رکنی بلاک کے ساتھ الحاق کا عمل موجودہ حالات میں دوبارہ شروع نہیں ہو سکتا، جس میں میں یورپی یونین سے انقرہ کے ساتھ اپنے تعلقات کے لیے متوازی اور حقیقت پسندانہ فریم ورک تلاش کرنے کا مطالبہ کیا۔
ترکی 24 سالوں سے یورپی یونین میں شمولیت کا باضابطہ امیدوار رہا ہے لیکن حالیہ برسوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قانون کی حکمرانی کے احترام کے حوالے سے بلاک کے خدشات کی وجہ سے الحاق کی بات چیت تعطل کا شکار ہے۔
ترک صدر نے امریکا کے دورے سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین ترکی سے الگ ہونے کی کوشش کر رہی ہے، اگر ضروری ہوا تو ہم یورپی یونین سے الگ ہو سکتے ہیں۔
ترک وزارت خارجہ نے اس ہفتے کے اوائل میں کہا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ کی رپورٹ میں بے بنیاد الزامات اور تعصبات ہیں۔