لاہور: صدر پی ٹی آئی پرویزالہیٰ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا۔عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور کے سامنے پیش کردیا گیا۔عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔
پرویزالہیٰ کی پیشی کے موقع پر تمام کمپلیکس کو سیکیورٹی لگا کر سیل کر دیا گیا اور 3 ایس پی سمیت 500 اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور کی تھی، تاہم اینٹی کرپشن نے پرویزالٰہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوتے ہی لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔