اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت کل ہوگی ۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت کے لیے فل کورٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیدیا، کیس کی سماعت کل ہوگی ،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے8رکنی لارجربینچ نےپہلےایکٹ پرحکم امتناعی جاری کیا تھا۔
یاد رہے 15 ستمبر بروز جمعہ کے روز رجسٹرار آفس کی جانب سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 18 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا، اور رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے تھے۔