راولاکوٹ، مسجد میں ایک شخص کے قتل کا ملزم کراچی سےگرفتار

کراچی: راولاکوٹ آزاد کشمیر کی مسجد میں ایک شخص کے قتل کا ملزم کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔

کوٹلی کے رہائشی محمد ریاض کو 8 ستمبرکو قتل کیاگیا تھا۔ایس ایس پی خاور خان کے مطابق امام مسجد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ  راولاکوٹ تھانےمیں درج ہے۔

مدعی مسجد کےمطابق مقتول محمد ریاض ایک رات پہلےہی بطور مہمان آیا تھا، فجر کی نماز  پڑھانےکے بعد وہ کمرےکی طرف جا رہے تھےتو فائرنگ کی آواز آئی، فائرنگ کی آواز سننے پر نیچے آئے تو محمد ریاض موقع  پر ہی دم توڑ چکا تھا۔

ایس ایس پی کاکہناہےکہ فرار ہوتے وقت ملزم کا موبائل فون گرگیا تھا جس سےملزم کی شناخت ہوئی۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔