اسلام آباد: نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہو گئے۔
نیویارک میں اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے نگراں وزیرِ اعظم خطاب کریں گے۔ وزیرِ اعظم نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ امریکا میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی پر منعقد ہونے والی اہم کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔