نیک محمد عرف نیکو خواتین کو کوڑے مارنے کی خود ساختہ شریعت کے تحت سزائیں سناتا تھا، فائل فوٹو
نیک محمد عرف نیکو خواتین کو کوڑے مارنے کی خود ساختہ شریعت کے تحت سزائیں سناتا تھا، فائل فوٹو

سوات میں خواتین کو کوڑے مارنے والا دہشتگرد مارا گیا

سوات: سیکیورٹی فورسز نے سوات میں آپریشن کے دوران خواتین کو کوڑے مارنے والے دہشت گرد کو آپریشن میں ہلاک کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج اور سی ٹی ڈی نے 7 ستمبر کو سوات میں کامیاب آپریشن کیا جس کے دوران کمانڈر نیک محمد عرف نیکو عرف عمر ہلاک ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس کے ذریعے معلومات ملی تھیں کہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر اپنی کمین گاہ میں موجود ہے جس پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

سکیورٹی فورسز نے سوات میں آپریشن کے دوران خواتین کو کوڑے مارنے والے دہشت گرد کو آپریشن میں ہلاک کر دیا۔

نیک محمد عرف نیکو خواتین کو کوڑے مارنے کی خود ساختہ شریعت کے تحت سزائیں سناتا تھا اور پھر درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کو کوڑے مارتا تھا۔