کولمبو:بھارت نے 8ویں بارایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا،51رنز کا آسان ہدف ساتویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔
ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 10وکٹوں سے تاریخی شکست دیدی ۔سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے16ویں اوور صرف 50رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی، بھارتی اوپنرز نے مطلوبہ ہدف 7ویں اوور میں بغیر وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔
جواب میں بھارتی اوپنر شبمن گل 27رنز بنا کر اور ایشان کشن23رنز بنا کر ٹیم کو جیت دلوا کر پویلین لوٹے،شاندار بولنگ پر محمد سراج کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کی بھارت کیخلاف بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، آئی لینڈرز کی پوری ٹیم 50 رنز پر پویلین لوٹ گئی، بھارت کو میچ جیتنے کیلیے51رنز کا آسان ہدف مل گیا۔ محمد سراج نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا، بھارتی بولرز کے سامنے سری لنکن ٹھہر نہ سکے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔
ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکن اوپنرز کوشل پریرا اور نسانکا کریز نے بیٹنگ کا آغاز کیا،پہلے اوور کی تیسری گیند پرکوشل پریراآؤٹ ہو گئے،سری لنکا کی بھارت کیخلاف دوسری وکٹ 8رنز گری،دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نسانکا تھے ۔
پاتھم نسنکا 2رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، سری لنکا کی تیسری وکٹ بھی 8رنز پر گر گئی،سری لنکا کی بھارت کیخلاف چوتھی وکٹ بھی 8رنز پر گری، چارتھ اسالنکاصفر پر محمد سراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،سری لنکا کی بھارت کیخلاف پانچویں وکٹ 12رنز پر گری ، ڈی سلوا4رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،محمد سراج نے ایک اوور میں 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا کی بھارت کیخلاف چھٹی وکٹ بھی 12رنز پر گر گئی،محمد سراج نے پانچ سری لنکن کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سری لنکا کی 33رنز پر ساتویں وکٹ گر گئی، محمد سراج نے سری لنکا کے 6چھٹی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ہاردیک پانڈے نے 8 ویں،9ویں اور10ویں کھلاڑی کو آؤٹ کیا،جسپریت بمراہ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔