لاہور: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے اور اسے مسترد کرتے ہیں، اس اقدام نے مہنگائی کو جنم دیا جس کی زد میں عام پاکستانی دو وقت کا کھانا نہیں کھا سکتا۔؎
اپنے بیان میں انہوں نے کہا عام پاکستانی اشیائے ضروریہ کی آسمانی قیمتوں، یوٹیلیٹی بلوں بالخصوص بجلی، بچوں کی سکولوں کی فیسوں اور ملازمت کے غیر یقینی ماحول کے درمیان پھنسا ہوا ہے،حکومت اشرافیہ پر ٹیکس لگا کر غریب پاکستانیوں کو کچھ ریلیف فراہم کرے،حکومت کو بائیکرز اور رکشوں کے لئے ٹارگٹڈ سبسڈی پر غور کرنا چاہئے،حکومت کو خبردار کیا جانا چاہئے کہ اس صورتحال سے بغیر کسی تسلیم شدہ قیادت کے سڑکوں پر بدامنی میں تبدیل ہونے کا قوی امکان ہے،یہ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے ساتھ اندرونی فالٹ لائنوں کو تیز کرنے کا ذریعہ ہے۔