ڈیرہ: شادی کا جھانسہ دیکر شہر ی کو 5لاکھ کا ٹیکہ لگادیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان:  ڈیرہ اسماعیل خان،شادی کا جھانسہ دیکر شہر ی کو 5لاکھ کا ٹیکہ لگادیا گیا، ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ بستی گھائیانوالی کے رہائشی محمد عرفان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزمان رسول بادشاہ ولد گل داد بادشاہ سکنہ بنوں ،شاہ فیاض ولد میر احمد سکنہ بنوں ،رئیس خان ولد عجب خان سکنہ ٹانک ،مسماة کائنات بی بی دختر گل داد سکنہ بنوں ،عمران ولد شریف سکنہ لکی مروت نے گزشتہ ماہ مجھے شادی کا جھانسہ دے کر تین لاکھ روپے کی رقم وصول کی اور خاتون مسماة کائنات بی بی کا نکاح وشادی میرے ساتھ کرکے رخصتی بھی کردی ،لڑکی 20روز تک میرے ساتھ رہی بعدازاں شادیوں کا ڈھونگ رچا کرعورتوں کا کاروبارکرنے والے گروہ کے سرغنہ اور لڑکی کے بھائی رسول بادشاہ نے ٹیلی فون کیا کہ والدہ سیدہ بی بی کا پشاور میں آپریشن ہے لہذا آپ میری بہن مسماة کائنات بی بی کو لے کر بنوں آجائیں ،انہوں نے علاج وادویات کے نام پر میرے سے مزید دو لاکھ روپے بطور قرض وصول کیے ، بیوی کو بنوں چھوڑ کر میں واپس گھر آگیا ،ایک ہفتہ انتظار کے بعد میں جب بنوں انکے گھر گیا تو اہل محلہ نے بتایا کہ وہ تو مکان چھوڑ کر جاچکے،نوسر باز گروہ کوکافی تلاش کیامگر میری بیوی کائنات بی بی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔