نواب شاہ: شوہر اور سوتیلے بیٹے سے تحفظ کیلئے وومن پولیس اسٹیشن آنیوالی خاتون کو قانون کی محافظ حوا کی بیٹیوں نے یہ کہہ کرلوٹا دیا کہ جب خون نکلے تو پھرآنا،وومن پولیس سے ناامید شہربانو تحفظ کیلئے پریس کلب پہنچ گئی،خاتون نے روتے ہوئے بتایا میں نواب شاہ کے قریب نواحی گاؤں لونگ خان کیریو کی رہائشی ہوں،میری شادی کو 25 سال ہوگئے،شادی کے ابتدائی دنوں سے ہی شوہرسرہیو شرمجھے تشدد کا نشانہ بناتا تھا اسکی دیکھا دیکھی سوتیلے بیٹے نے بھی مجھ پرتشدد کرنا شروع کردیا گزشتہ دنوں سوتیلے بیٹے غلام حیدرشرنے بے انتہا تشدد کیا میں تحفظ کیلئے وومن تھانہ پہنچی تو پولیس اہلکاروں نے نامناسب برتاؤ کیا میرے اصرار پرزخم دیکھ کرمیرا مذاق اڑاتے ہوئے کہا جب تمھارا خون بہے تو پھرآنا،میری لاکھ منت سماجت کے باوجود وومن پولیس اہلکاروں نے مجھے تھانہ سے نکال دیا،سوتیلا بیٹا جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے،شوہراورسوتیلا بیٹا میرے دشمن بن گئے،مجھے انصاف اورتحفظ فراہم کیا جائے۔