پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ظلم کے نظام کے خاتمہ کیلئے عدل کا ترازو بلند کریں گے، قوم کی دعائیں ان کیساتھ ہیں۔گزشتہ روز پشاور گورنرہائوس کے سامنے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کی مجموعی صورتحال کیخلاف دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی اور ان معاہدوں کے ذمہ داران کا احتساب کیا جائے، جماعت اسلامی آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی۔ امید کرتا ہوں کہ عوامی مطالبات پورے ہوں گے، اگر ایسا نہ ہوا تو جماعت اسلامی کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں، ہم پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، عوام کا حق لے کر رہیں گے۔