یوگنڈا: پہلے سے شادی شدہ شخص نے ایک ساتھ 7 لڑکیوں سے شادی کرلی

43 سالہ حاجی حبیب نامی شخص نے ایک ہی تقریب میں تمام شادیاں کیں

               
September 19, 2023 · بام دنیا

کمپالا : افریقی ملک یوگینڈا میں ایک شادی شدہ شخص نے 7 لڑکیوں سے ایک ہی دن شادی کر لی ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ حاجی حبیب نامی شخص نے ایک ہی تقریب میں تمام شادیاں کیں۔رپورٹس کے مطابق شادی میں حبیب کی پہلی بیوی بھی موجود تھی اور اس شادی کو بھی 7 سال مکمل ہو چکے ہیں۔

حبیب نے شادی کے بعد ولیمے کی تقریب منعقد کی جس میں رشتے داروں سمیت لڑکیوں کے گھر والوں اور دیگر افراد نے شرکت کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حبیب نے اپنی ہر بیوی کو تحفے میں نئی گاڑی منہ دکھائی کے طور پر دی ہے۔

https://twitter.com/dmcnewzSA/status/1701657532538699811?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1701657532538699811%7Ctwgr%5E4246c63594866cbd750eb2b21c7328f8dbe999b2%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F17-Sep-2023%2F1627824

اس موقع پر حبیب سکونین کا کہنا تھا کہ ان کی  تمام بیویوں میں ایک دوسرے کے خلاف کوئی جلن نہیں، مستقبل میں مزید شادیاں بھی کرسکتے ہیں ، وہ ابھی جوان ہیں تو وہ  یہ نہیں کہہ سکتے کہ بس اب ختم ہو گیا۔

استقبالیہ کی تقریب میں حبیب نے بتایا کہ انہوں نے اپنا خاندان بڑا کرنے کے لیے ان سب سے ایک ہی وقت میں شادیاں کیں،وہ چاہتے ہیں کہ ان کی فیملی بہت بڑی اور خوش ہو۔