نیویارک(اُمت نیوز)نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78واں سالانہ اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے جس میں دنیا بھر سے140 سے زائد رہنما اور ریاستی نمائندے شرکت کریں گے۔
پاکستان کی نمائندگی کے لیے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیر خارجہ نیویارک میں موجود ہیں۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جہاں وہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف اجاگر کرنے کے علاوہ معیشت کی بحالی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ عالمی رہنماؤں اور امریکی تھنک ٹینکس سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نگراں وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیں گئ جس میں دیگر عالمی رہنما بھی شرکت کریں گے۔