لاہور (اُمت نیوز ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا بلدیاتی نمائندوں کو متحرک کرنے کیلئے بلدیاتی ورکرز کنونشن آج ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام آج شریف میڈیکل کمپلیکس کے گراونڈ میں بلدیاتی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا، چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز ورکرز کنونشن میں شریک ہوں گی، مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر اور مقامی قیادت بھی ورکرز کنونشن میں شریک ہونگے۔
بلدیاتی ورکرز کنونشن میں شہر کی 274 یونین کونسلز کے سابق چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز اور یوسی ٹکٹ ہولڈرز شریک ہوں گے، سابق لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور سابق ڈپٹی میئرز کو خصوصی مہمانوں کی حیثیت سے کنونشن میں مدعو کیا گیا ہے۔
شریف میڈیکل کمپلیکس کے گراؤنڈ میں بلدیاتی ورکرز کنونشن کیلئے پنڈال سجا لیا گیا ہے، بلدیاتی کنونشن میں دیگر اضلاع کے سابق میئر، ڈپٹی میئرز، سابق ضلعی چیئرمین، وائس چیئرمین اور میونسپل کمیٹیوں کے سابق چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی شرکت کریں گے۔