کراچی (اُمت نیوز)جماعت اسلامی کراچی کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں مہنگائی کے خلاف آج مظاہرے کئے جائیں گے۔
جماعت اسلامی کے تحت مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، گورنر ہاؤس پشاور کے سامنے جماعت اسلامی کا دھرنا آج دوسرے روز بھی ہوگا، جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطاب کریں گے۔
دوسری جانب آج کراچی میں بھی جماعت اسلامی کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
کراچی شاہراہ فیصل پر ہونے والے احتجاج سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان خطاب کریں گے۔