کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بدمعاش ریاست بن چکا اور اب دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے، کینیڈین وزیراعظم نے بھی مودی سرکار پر بڑا الزام لگا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ بھارت ہمارے ملک میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ بطور وزیر خارجہ جو کچھ کر سکتا تھا، ملک کیلیے کیا۔ ہم اپنے خلاف کیسز کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہیں، نوازشریف بھی کیسز کا دفاع کریں۔
انھوں نے کہا کہ ایک جماعت پروپیگنڈہ اور کردار کشی کی ماہر ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے، اس حوالے سے ہمیں اعتراضات ہیں، انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ سپریم کورٹ میں جو چل رہا ہے وہ پارلیمان کی بالادستی سے متعلق ہے۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کافی اہمیت رکھتا ہے، یہ کیس فل کورٹ کا سننا اچھا فیصلہ ہے۔