لاہور: مسلم لیگ ن نے 21 اکتوبرکو مینارپاکستان پرجلسے کا فیصلہ کر لیا، نوازشریف نے ایئرپورٹ پر صرف سینئیرقیادت کو آنے کی ہدایت کردی۔
نوازشریف کی وطن واپسی والے روز21 اکتوبر کو مسلم لیگ ن لاہور میں بڑا جلسہ کرے گی۔
نوازشریف نے ایئرپورٹ پر اپنے استقبال کے لیے پارٹی کی سینیئرقیادت کو آنے کی ہدایت کی ہے۔لندن سے واپس آنے والے نوازشریف حفاظتی ضمانت ملنے کی صورت خود عوامی استقبال سے خطاب کریں گے ۔
پارٹی فیصلے کے مطابق نوازشریف بذریعہ ہیلی کاپٹرایئرپورٹ سےمینارپاکستان جائیں گے اور ان کے جیل جانے کی صورت میں مینارپاکستان پراحتجاجی جلسہ ہوگا۔
ملک بھر سے آنے والے رہنما و لیگی کارکنان مینارپاکستان پر جمع ہوں گے۔پروگرام کے مطابق نواز شریف مینار پاکستان جلسے سے خطاب کی صورت میں اس کے بعد داتا دربار پر حاضری دیں گے۔