نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں 200 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ فائل فوٹو
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں 200 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ فائل فوٹو

مشتری ہوشیار! بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر5 ہزار روپے جرمانہ

اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں 200 فیصد اضافہ کر دیا۔

نئی شرح سے جرمانوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔ ٹریفک خلاف ورزیوں کے 32 کوڈ کے جرمانوں کی شرح مقرر کی گئی جن میں 7 نئی ٹریفک خلاف ورزیوں کے کوڈ بھی شامل کئے گئے ہیں۔

تیز رفتاری پر جرمانہ 750 سے بڑھا کر 2500 روپے ہوگا، اوور ٹیک کرنے پر جرمانہ 300 سے بڑھا کر 1500روپے کر دیا گیا۔

رات کو خستہ حالت لائٹس پر جرمانہ 500سے بڑھا کر 5000 جبکہ غفلت اور لاپرواہی پر جرمانہ 300 سے بڑھا کر 1500 روپے کردیا گیا۔

بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر جرمانہ 750 سے بڑھا کر 5000 روپے اور رجسٹریشن کے بغیر گاڑی چلانے پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 2000 روپے کردیا گیا۔جرمانے بڑھانے کا فیصلہ ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے اجلاس میں کیا گیا۔