کوئٹہ: کچلاک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب غلام محمد کاسی ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاش کوئٹہ سول اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق ارباب غلام محمد کاسی کو کنپٹی پر دائیں جانب سے گولی لگی ہے، جائے وقوعہ سے ایک گولی کا خول بھی ملا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجوہات معلوم ہوسکیں گی۔