ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں، فائل فوٹو
ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں، فائل فوٹو

بلوچستان ہائیکورٹ: پاکستان تحریک انصاف کو صوبائی دفتر کھولنے کی اجازت

کوئٹہ:  بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعجاز سواتی اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کا صوبائی دفتر کھولنے کا حکم دیدیا، حکم ڈویژنل بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے ضلع کوئٹہ کے صدر رحیم کاکڑ کی دائر درخواست پر دیا، ڈویژنل بینچ نے فریقین کے دلائل کے بعد حکم دیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکریٹریٹ کو کھول دیا جائے.

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اقبال شاہ ایڈووکیٹ، عمران علوی ایڈووکیٹ، جمیل بوستانی ایڈووکیٹ، نذیر ایڈووکیٹ، گل اکبر دمڑ پیش ہوئے۔ بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے قائدین عالم خان کاکڑ، رحیم کاکڑ، سید اقبال شاہ، شمس الرحمن رند و دیگر دفتر پہنچے۔