پاکستان دنیا میں امن کیلئے کوششیں کر رہا ہے، نگران وزیراعظم

نیویارک: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ اجلاس کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے یہاں آئے ہیں، وہ دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ، باوقار اور پُرامن ملک ہے ،پاکستان دنیا میں امن کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔ نگران وزیراعظم نے عالمی ترقیاتی اقدام (Global Development Initiative) پر اعلیٰ سطح اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پائیدار ترقی کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ،بڑے ممالک کو چاہیئے وہ ترقی پذیر ممالک کیلئے آسانیاں پیدا کریں اور پسماندہ معاشروں کیلئے ایسے ضوابط بنائیں تاکہ وہ بھی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو سکیں۔