پٹھان سب سے اچھے،صرف دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں ، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ پٹھان تو سب سے اچھے ہوتے ہیں، صرف یہ ہے کہ وہ دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں۔ زمین تنازع کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آدھی اردو، آدھی انگریزی بولنے پر وکیل کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ آپ نے 2 زبانوں کا قتل کیا،اردو میں بتائیں ورنہ پوری انگریزی بولیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پٹھان تو سب سے اچھے ہوتے ہیں، جتنا اخلاق آپ کو وہاں ملے گا ایسا کہیں اور نہیں  ملے گا، صرف دشمنی لمبی چلاتے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا، بینچ میں اس بات پر اتفاق ہو گا، چیف جسٹس کے جملے پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہم نے شوقیہ مقدمہ بازی کو بند کرنا ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے معمول کے مقدمات سننا شروع کر دیئے ہیں ، گزشتہ روز چیف جسٹس کے بینچ نے  3 کیسز نمٹا دیئے۔