کراچی: شہرقائد میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے شہری دن دہاڑے لٹ رہے ہیں۔ تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود گلشن حدید فیز 2 میں 6 ملزمان نے خاتون کی مدد سے مارٹ لوٹ لیا۔ ملزمان نے پہلے مارٹ سے کھانے کی چیزیں خریدی، کیش کاؤنٹر پر موجود کیشیئر سے 20 لاکھ روپے، موبائل فون جبکہ سامان چھین کر لے گئے۔ ملزمان کو ڈکیتی کے دوران سی سی ٹی وی میں واضع طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مارٹ کے اندر کی گئی ڈکیتی کا واقعہ مشکوک لگ رہا ہے، ڈکیتی کے دوران مالکان نے 20 لاکھ روپے چھیننے کا بتایا ہے لیکن رقم اتنی نہیں لگ رہی تاہم واقع سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے، سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔