نیوزی لینڈ میں 6.0 شدت کا زلزلہ

نیوزی لینڈ(اُمت نیوز)نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ صبح 09:14 پر آیا۔ زلزلے کی نوعیت ہلکی تھی۔ زلزلے کا مرکز جیرالڈائن تھا گہرائی 11 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
ابھی تک کسی زخمی یا اہم نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی
جبکہ نیوزی لینڈ کے جیو نیٹ سروس کے مطابق زلزلے کی شدت6.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔