بٹگرام میں مسافر گاڑی کھائی میں جاگری، 3 تین جاں بحق

بٹگرام (اُمت نیوز)بٹگرام میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق جب کہ چار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پاشتو آلائی سے بنہ الائی جانے والی مسافر گاڑی کھائی میں گری جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔