اسلام آباد(اُمت نیوز)ٹینکر مالکان نے مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کردی ہے جس کے باعث مختلف شہروں میں پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آزاد جموں کشمیر، ہوائی اڈے، ہزارہ ڈویژن، اٹک اور گلگت بلتستان کو پیٹرول کی سپلائی بند رہے گی،
راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کردی گئی۔ آئل ٹینکرز مالکان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ٹرانسپورٹ کا حصہ 65 فیصد کیا جائے، کرایوں میں اضافہ کیا جائے، پرانی گاڑیوں کو بحال کیا جائے۔
ایسوسی ایشن نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ لوکل 100 فیصد اور اوور لوڈنگ ٹرپ 50 فیصد بڑھائی جائے، مطالبات کی عدم منظوری تک پیٹرول کی سپلائی معطل رہے گی۔
واضح رہے کہ پیٹرول پمپ ڈیلرز نے بھی کمیشن نہ بڑھانے کے معاملے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور دیگر ذمہ داران نے ہمارے ساتھ معاہدہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود ڈیلر مارجن میں اضافہ نہیں کیا گ