لاہور(اُمت نیوز)ضلع کچہری لاہور میں وکلاء نے زیر حراست ملزمان پر بہیمانہ تشد کرتے ہوئے پولیس کی موجودگی میں برہنہ بھی کردیا۔
تھانہ ساندہ کی پولیس ملزمان سلمان اورعثمان کو لیکرعدالت پیشی پر آئی، تو پیشی کے بعد وکلاء نے مخالفین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے برہنہ کردیا
وکلاء پیشی پر آئے مخالفین کو مارتے رہے اور پولیس تماشہ دیکھتی رہی۔
پولیس حکام نے کہا کہ دونوں ملزمان کو اقدام قتل کے مقدمہ میں پیش کیا گیا، واقعے کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔