سعودی عرب (اُمت نیوز) سعودی عرب میں پیش آئے روڈ حادثے میں اوکاڑہ کے رہائشی 4 نوجوان جان کی ہار گئے اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
سعودی عرب میں مقیم اکاڑہ کے نواحی گاؤں کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 2 سگے بھائیوں اور 2 کزنوں سمیت 4 افراد ٹائر بلاسٹ ہونے سے روڈ حادثے میں جاں بحق ہوئے، گاڑی کا ٹائر بلاسٹ ہوتے ہی پیچھے سے تیز رفتار ٹرک گاڑی پر چڑھ گیا۔
ذرائع کے مطابق پانچوں نوجوان عمرہ کیلئے ریاض جا رہے تھے، پانچوں نوجوان محنت مزدوری کیلئے سعودی عرب میں مقیم تھے۔
ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہونے پر پورے گاؤں میں سوگ کا سماں بن گیا، جاں بحق افراد کے لواحقین نے حکومت پاکستان سے اپنے پیاروں کی لاشوں کو پاکستان جلد از جلد منتقل کروانے کا مطالبہ کیا