فائل فوٹو
فائل فوٹو

پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

راولپنڈی: تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔

نجی ٹی وی کےمطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو لاہور سے راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے جہاں پولیس انہیں لے کراڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ پرویز الہٰی کو 4 روز قبل اڈیالہ جیل سے ہی رہا کیا گیا تھا تاہم انہیں فوری طور پر اینٹی کرپشن حکام نے اپنی حراست میں لے کر لاہور ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا تھا۔ اب انہیں ایک مرتبہ پھر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔